مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف
اسلام آباد: مائنس ون فارمولے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، لیکن عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز وجہ سے نا اہل ہوئے، نواز شریف کرپشن کیسز میں نا اہل ہوئے، لیکن عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لیے یہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا عمران خان دو تہائی اکثریت لے لیں گے، اس لیے یہ انھیں مائنس کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی۔
انھوں ںے کہا 2017 میں نواز شریف کے خلاف کیس آیا، اور 2 سال کیس چلا، نواز شریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، نواز شریف اور عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نواز شریف کی نہیں تھی، ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن پر جائیں لیکن فساد نہ ہو،
انھوں نے کہا پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومت ہے، اسلام آباد لوگ لانا مشکل کام نہیں، لیکن اس سے تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔
فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اور یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kJqYLQo
No comments