Breaking News

آرمی چیف کی ملاقات، ہنگری نے پاکستان کیلیے اسکالرشپ بڑھا دیں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اورعالمی برادری ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے اقدامات کرے، ہنگری کےتعاون سےماحولیاتی اثرات پرقابوپانےمیں مدد مل سکےگی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے بڈاپاسٹ میں ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہنگری کے وزیرخارجہ نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیئے۔

آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اورعالمی برادری ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئےاقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری سے تجارت، زراعت، آبی وسائل کی مینجمنٹ میں تعاون کےخواہاں ہیں ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پرقابوپانےمیں مددمل سکےگی۔

آرمی چیف کی ہنگری کےکمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اورپیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xq4Olp8

No comments