چلتی ٹرین میں موبائل چھیننے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی
بھارت میں چلتی ٹرین میں موبائل فون چھیننے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں ٹرین بیگوسرائے سے کھگرائی کی جانب گامزن تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈاکو نے چلتی ٹرین میں موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو مسافر نے اس کا بازو پکڑ کر 15 کلو میٹر تک اسے کھڑکی سے لٹکائے رکھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو مسافروں سے التجا کررہا ہے کہ اسے چھوڑ دیں اب نہیں کرے گا۔
#ViralVideo of a Mobile thief caught by #Train #Passengers.He was hanged out of train for 15 km before handing him over to GRP. Incident happened in #Bihar. @RailMinIndia@ECRlyHJP pic.twitter.com/C0glQZt90m
— Madhuri Adnal (@madhuriadnal) September 15, 2022
بعدازاں مسافروں نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ردعمل دیتے ہوئے بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اسے یہ سزا نہیں دینے چاہیے تھی اس سے ڈاکو کی جان بھی جاسکتی تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ghg6JzM
No comments