‘مریم نواز کے کیس میں وہی ہواجو کرکٹ میچ میں ہوتا ہے’
اسلام آباد :ماہرقانون اور سابق نیب پراسیکیوٹر راجہ عامرعباس کا کہنا ہے کہ مریم نوازکے کیس میں وہی ہواجو کرکٹ میچ میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ماہرقانون راجہ عامرعباس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی کے مضبوط کیس بنانے کے بعد نیب نے ڈھیلے پن کا مظاہرہ کیا،جس سے پراسیکیوشن کمزورہوئی اور باقی کام نیب ترامیم نے پورا کردیا۔
راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ مریم نوازکےکیس میں وہی ہواجوکرکٹ میچ میں ہوتاہے، لائن کراس کرنے پر امپائر تھرڈ امپائر سے پوچھتا ہے کہ نو بال ہے یا نہیں، تھرڈامپائرکوپہلےہی بتادیاجاتاہےکہ لائن کراس کرنےپرنوبال نہیں ہوگی۔
سابق نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون کی تبدیلی سےبہت اثرپڑاہے، بارثبوت ادارے پر عائد کرنے سے ملزمان کو فائدہ ہو رہا ہے، اب نیب کو ثابت کرنا ہوگا کہ کک بیکس یا کرپشن سے پراپرٹی خریدی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے پہلے ملزم کوذرائع آمدن ثابت کرنا ہوتے تھے، نیب کے کیسوں میں ملوث شخصیات کے لیے خصوصی ترامیم کی گئیں، نیب ترامیم کےبعد نوازشریف اور مریم کی سزائیں برقراررہنا ناممکن ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9r3VM2U
No comments