Breaking News

یوکرینی صدر کا ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔

امریکا نے بھی اس حوالے سے یوکرین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق پرہونے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے چار ریجنز کا روس سے متعلق اہم فیصلہ

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GvfLKaX

No comments