روس نے کریمیا کے پُل کو تباہ کرنے کا الزام یوکرین پر لگا دیا
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پُل کو تباہ کرنے کا الزام یوکرین پر عائد کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے ولادیمیر پیوٹن سے پُل کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر باسٹریکن نے ملاقات کی۔
اس دوران روسی صدر نے کہا کہ کریمیا کے پُل کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی یوکرین نے کی۔ انہوں نے اس عمل کو ’دہشت گردانہ کارروائی‘ قرار دیا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا، پُل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔
گزشتہ روز آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر ددھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔
پُل کے آٹوموبائل حصے پر ایک ٹرک میں دھماکا ہوا جس کی وجہ سے کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے سات ٹینک جل گئے تھے۔
روس اور کرائیمیا کو ملانے والے واحد پُل پر زوردار دھماکہ، پُل کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا، گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ اچانک زوردار دھماکے سے پُل کو آگ لگ گئی#RussiaIsLosing #Crimea pic.twitter.com/AlrD39bgMG
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) October 8, 2022
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dXE0wRy
No comments