Breaking News

وزیر اعظم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں معاون خصوصی کے عہدے سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے۔

آڈیو میں ایک نامعلوم فرد کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی والے معاون خصوصی کے عہدوں میں شیئر مانگ رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نہیں انہوں نے بات کی تھی مجھ سے بلاول نے۔

نامعلوم شخص کہتا ہے یہ پھر ہم نے دیکھنا ہے کہ ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو لگانا ہے، یہ آج آپ کو ایک فائنل نمبر بتا دوں گا۔ شہباز شریف نے کہا وہ ڈاکٹر کو شیئر کرلیں گے، پیپلز پارٹی اور باقی کو بھی۔

سامنے سے نامعلوم فرد نے کہا وہ جے یو آئی بھی مانگے گی اور ایم کیو ایم بھی، ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہے تھے کہ اس کا ہمارا اور ان کے ساتھ ڈیل کرانے میں بڑا کلیدی رول تھا، وہ میں آپ کو اس سی وی، سر وہ کراچی کا بندہ ہے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z19PL5w

No comments