Breaking News

کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں : کمپنی کا بڑا فیصلہ

گیمبیا میں کھانسی کا شربت پینے سے 69بچوں کی ہلاکت کے واقعات کے بعد بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں ادویہ ساز کمپنی کی تمام پیداوار روک دی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس ماہ ریاست ہریانہ میں دوا ساز فیکٹری کا چار بار معائنہ کیا اور گزشتہ روز فیکٹری میں پائی جانے والی خامیوں کی بنیاد پر ادویات تیار کرنے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے بتایا کہ کمپنی کی تمام پروڈکشن روک کر کمپنی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

فوٹو: فائل

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی سے برآمد ہونے والی ادویات کے نمونے جانچ پڑتال کیلئے کے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں گئے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے ماہرین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان واقعات کی رپورٹس اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے شیئر کی گئی تمام ترتفصیلات اور وجوہات کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا مشورہ دے گی۔

واضح رہے کہ گیمبیا میں پولیس 69 بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہےجنہیں بھارت سے درآمد شدہ چار برانڈز کے کھانسی کے شربت سےمنسلک کیا جارہا ہے۔

گیمبیا کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ میڈیسن کنٹرول ایجنسی کے سینیئر حکام اور درآمد کنندگان کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے، صدر اداما بیرو نے کہا کہ حکام تحقیقات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کھانسی کے چار شربتوں کے بارے میں ایک عالمی الرٹ جاری کیا تھا جس میں انتباہ کیا گیا تھا کہ ان کا تعلق جولائی اگست اور ستمبر میں گردوں کی شدید خرابی اور بچوں کی اموات سے ہوسکتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L9xhfFV

No comments