کوٹ ادو میں ڈاکوؤں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی
پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ڈاکوؤں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوٹ ادو کے تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین لڑکے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے تینوں لڑکوں کی شناخت طیب، احسن اور شازیب کے ناموں سے ہوئی جن کی عمریں پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے لڑکے شادی کی تقریب میں کھیل رہے تھے جب واقعہ پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نہ پہنچی تو علاقہ مکینوں نےلاشیں اسپتال منتقل کیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او کوٹ ادو کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملیز کےساتھ قریبی رابطہ رکھیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v5VPQhw
No comments