آج سورج گرہن، بیت اللّٰہ میں نمازِ کسوف کی تیاریاں مکمل
آج سورج کو رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دیکھا جائیگا، بیت اللہ میں نماز کسوف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورج گرہن ہوگا جو رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرنا سنت رسول ﷺ ہے، اسی باعث دنیا بھر میں مسلمان سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں آج سورج گرہن کے وقت بیت اللّٰہ، مسجدِ نبوی ﷺ اور مملکت کے تمام شہروں کی مساجد میں نمازِکسوف ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب کے وزارت برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نماز کسوف کا بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکۃ المکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ مدینہ میں ہوں گے جہاں لوگ نماز کسوف کی ادائیگی کے بعد اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں گڑگڑا کر توبہ کریں گے
نماز کسوف کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FBwepxI
No comments