قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، سیاست کے 10 روز بہت ہی اہم ہیں، اب قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیے ہیں۔
ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہی ملا،قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نےاپنی جیب سے١٠روپے بھی سیلاب زدگان کو نہی دیے،سیاست کے١٠روزبہت ہی اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 23, 2022
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lwSe5Qv
No comments