چینی صدر شی جن پنگ کے حوالے سے اہم خبر
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ ایک اور مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ہفتے کے روز ملک کی تمام لیڈرشپ میں شی جن پنگ کی ’بنیادی پوزیشن‘ کی توثیق کی، اور انھیں تیسری مرتبہ پارٹی اور ملک کی باگ ڈور سونپی۔
چینی صدر نے خطاب میں کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، آئندہ سو سال مزید ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر، چین کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر رد و بدل کی منظوری دی، متعدد اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوئے، اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نئے اتحادیوں کا تقرر کیا جائے گا۔
الجزیرہ کے مطابق پارٹی کے 2 ہزار 300 مندوبین اجلاس میں شریک تھے اور اجلاس کو اچھی طرح سے منضبط کیا گیا تھا، تاہم اجلاس میں ایک ناخوش گوار واقعہ بھی پیش آیا، جب سابق چینی صدر ہوجن تاؤ کو عظیم ہال آف دی پیپل میں اختتامی تقریب سے باہر لے جایا گیا، اس سلسلے میں کوئی سرکاری وضاحت بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
مندوبین نے پارٹی کے چارٹر میں تبدیلیوں پر مشتمل ایک قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی، قرارداد کے مطابق پارٹی کے تمام اراکین ’پارٹی سینٹرل کمیٹی اور مجموعی پارٹی میں کامریڈ شی جن پنگ کی بنیادی پوزیشن کو برقرار رکھنے‘ کے پابند ہوں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5QNPBVz
No comments