’ارشد شریف شہید کی ملک کے ہر شہر میں غائبانہ نماز جنازہ ہونی چاہیے‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ارشد شریف شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ تجویز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے دی ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ صحافی، وکلا، اساتذہ، طلبہ، کسان، کارکن دوپہر دو بجے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہید ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان انتظامات کو یقینی بنائیں کہ ہر جگہ شہید صحافت کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام ہو۔
آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تمام لوگ بشمول صحافی وکلا اساتذہ سٹوڈنٹس کسان اور PTi کے کارکنان کو ہمارے بھائی ارشد شریف شہید کا غائبانہ نماز جنازہ 2pm پر ادا کرنا چاہئیے۔صحافی اور تحریک انصاف کے کارکنان انتظامات کو یقینی بنائیں کہ ہر جگہ نماز جنازہ کا اہتمام ہو سکے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 26, 2022
واضح رہے کہ شہید ارشد شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور وفاقی دارالحکومت میں سپردخاک کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ارشد شریف کے جسد خاکی کی آمد سے قبل ان کے گھر کے باہر پھولوں کی برسات
پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی آنے سے قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر پھول بچھا دیے گئے ہیں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hQ9p10e
No comments