Breaking News

بھارت کے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیخلاف کشمیریوں کا آج دنیا بھر میں یوم سیاہ

بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، واشنگٹن میں آج بھارتی سفار تخانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی اپیل پر آج امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنماؤں نے بھی مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، اس سلسلے صدر آزاد کشمیر نے امریکا میں کشمیری کمیونٹی کے اجلاس اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے قیام پاکستان کے ڈھائی ماہ بعد 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر اپنی فوج اتار کر اس پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QfuTmwL

No comments