الیکشن قریب آتے ہی اتحادی حکومت نے عوام پر نیا جال پھینک دیا
اسلام آباد: اتحادی حکومت نے الیکشن قریب آتے ہی عوام پر ترقیاتی اسکیموں کا جال پھینک دیا، نئی اسکیموں کا اعلان کر کے پرانی اور ضروری اسکیمز کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے الیکشن کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے نئی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کردیا۔ ترقیاتی بجٹ میں نئی درجنوں ترقیاتی اسکیمیں شامل کردی گئیں۔
حال ہی میں جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق پہلے سے جاری 72 پروجیکٹس کے فنڈز کی کٹوتی ہوگی، بجٹ میں ان اسکیموں کی منظوری لے لی گئی تھی۔ ان اسکیموں کے لیے 23 ارب کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق تعلیم اور صحت سمیت پسماندہ علاقوں کے فنڈز کی بھی کٹوتی ہوگی، اسلام آباد میں چڑیا گھر بنانے کا 10 کروڑ کا پروجیکٹ فنڈز سے محروم رہے گا جبکہ کوئٹہ میں گرلز اسکول بنانے کا منصوبہ بھی فنڈز سے محروم رہے گا۔
کراچی اور گوجرانوالہ شہر میں سڑکوں کے فنڈز میں کٹوتی ہوگی، پنگجور، خضدار، پورن میں گرڈ اسٹیشن کے پراجیکٹ کے فنڈز میں بھی کمی ہوگی۔
ایل او سی کے پروجیکٹ میں 30 کروڑ روپے، ملیریا اور ایچ آئی وی پروگرامز سے 20 کروڑ روپے، وزارت ثقافت اور قومی ورثے کے پروجیکٹ سے 35 کروڑ روپے، کی کٹوتی ہوگی۔
انوویشن سپورٹ پروگرام میں سے 5 ارب روپے، روات فیض آباد میٹرو بس منصوبے میں 1 ارب روپے اور پسماندہ علاقوں کی بحالی کے پروگرام سے 2 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی۔
مجموعی طور پر صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں سے 8.7 ارب روپے اور اسپیشل ایریاز کے منصوبوں سے 1.5 ارب روپے کاٹ لیے جائیں گے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tf7GQrx
No comments