عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے کراچی پولیس کے مزید جوانوں کی اسلام آباد روانگی
کراچی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر کراچی ٹریننگ سینٹرسے مزید 60جوانوں کو اسلام آباد روانہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی نفری اسلام آباد بھیجنے کے معاملے پر کراچی ٹریننگ سینٹر سے مزید ساٹھ جوانوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
جس کے بعد تمام پولیس اہلکار دوپہر سے ریلوے اسٹیشن پر موجود لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے ہمیں ٹکٹ دیا گیا نہ کھانے کے لیے رقم بس اسلام آباد جانے کا کہا گیا ہے۔
اہلکاروں کا کہنا تھا کہ دوپہر سے کینٹ اسٹیشن پر موجود ہیں ٹکٹ کے پیسےنہ ہونے پر تاحال اسٹیشن پر بیٹھے ہیں، ڈی آئی جی ٹریننگ کی ہدایت پر نفری بھیجی گئی ہے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظرکراچی پولیس کے ایک ہزار جوانوں کو سٹینڈ بائے کر دیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ پر موجود جوانوں کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام روانہ کر دیا جائے گا ۔
خیال رہے تحریک انصاف کےحقیقی آزادی مارچ کا آج لاہور سے آغاز ہورہا ہے ، مارچ نماز جمعے کے بعد لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔
عمران خان نے لبرٹی چوک کادورہ بھی کیا اور خطاب میں کہا لاہورسےآج نئےپاکستان کی تاریخ رقم ہوگی۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vqTCb5D
No comments