اسرائیل کا ایک ہفتے میں تیسری بار شام پر فضائی حملہ
دمشق: اسرائیل نے ایک ہفتے میں تیسری بار شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف کے مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا ہے۔
خبر رسا ایجنسی کے مطابق میزائل حملوں کے بعد دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع ملی۔
شامی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے حملے میں دمشق شہر کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا، لیکن شامی فضائی دفاع نے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
وزارت دفاع نے واضح نہیں کیا کہ ہدف کے مقامات کیا تھے جبکہ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کے دمشق پر میزائل حملے، فوجی ہلاک
واضح رہے جمعہ 21 اکتوبر کو بھی اسرائیلی فضائی حملوں نے دمشق کے نواحی مقامات کو نشانہ بنایا تھا، پیر کو دن کے اوقات میں دوبارہ حملے کئے گئے، ان حملوں میں ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔
گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں، ایرانی اہداف اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZG7AlNv
No comments