Breaking News

بھارت نے روس سے تیل خریدنے پر اپنا مؤقف واضح کر دیا

بھارت نے امریکا کے حریف روس سے تیل خریدنے پر اپنا واضح مؤقف دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے عوام کو سستی توانائی فراہم کرے۔

ہردیپ سنگھ نے کہا: ’بھارت کو جہاں سے تیل ملے گا وہ خریدنا جاری رکھے گا۔ کسی نے بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنا کا دباؤ نہیں ڈالا‘۔

مزید پڑھیں: روسی تیل کی درآمد کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا ہے، بھارت

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے مابین واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو دنیا کی اہم شراکت داری قرار دیا تھا۔ اس پر سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ خطوں میں بھارت امریکا تعاون کے اثرات آج نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا تھا: ’دونوں ممالک نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا مگر فی الوقت ہماری تشویش دبائی تلے آئی توانائی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے‘۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tieMaJb

No comments