عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آ رہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی روپے کا امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ 1 ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9فیصد اضافہ ، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 8, 2022
اس سے قبل وزیر اعظم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی، سب کے ساتھ مل کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ ڈالر نیچے آ رہا ہے، یہ اللہ کا خاص کرم اور اسحاق ڈار کی محنت ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9i7ENhX
No comments