یورپی کمیشن نے آن لائن جاب سیکرز ٹول متعارف کرادیا
روس اور یوکرین جنگ کے دوران یورپین یونین نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے یوکرین کی عوام کیلئے ایک نیا آن لائن ٹول متعارف کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن نے گزشتہ روز ایک نیا آن لائن ٹول متعارف کیا ہے تاکہ یوکرائنی عوام کو ملازمت کی تلاش کرنے میں آسانی میسر ہو۔
حالیہ جنگ کے دوران یوکرین سے جان بچا کر آنے والے42لاکھ باشندے یورپی ممالک پہنچے ہیں، جن کو رہائش کی سہولت، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیںگی۔
اس سلسلے میں یورپی یونین نے آن لائن جاب سرچ ٹول جسے یورپی کمیشن ٹیلینٹ پول بھی کہا جاتا ہے،متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد جنگ سے بے گھر ہونے والوں کے مالی مسائل کو حل کرنا ہے۔
آن لائن جاب سرچ ٹول جسے یورپی کمیشن ٹیلینٹ پول کہا جاتا ہے، اس ٹیلنٹ پول کے ذریعے جنگ سے بے گھر ہونے والے یوکرینی عوام ملازمت کے حصول کیلئے اپنی سی ویز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
آن لائن جاب سرچ ٹول میں 4ہزار سے زیادہ آجر، قومی پبلک ایمپلائمنٹ سروسز اور پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایجنسیوں سے رابطے ممکن ہوسکیں گے۔
یورپی یونین کے روزگار کمشنر نکولا شمٹ نے ایک حالیہ کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پولینڈ سمیت یورپی یونین کے پانچ ممالک نے اس منصوبے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس وقت پولینڈ میں سب سے زیادہ یوکرائنی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن میں آجروں کو مختلف شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، یہ منصوبہ ایک اہم اور بہترین وسیلہ ثابت ہوسکتا ہے جس سے آپ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Lg6UDdE
No comments