Breaking News

کراچی کا موسم تبدیل، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی کا موسم بدلنے لگا رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے موسم نے انگڑائی لے لی ہے، کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے تاہم آج سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث دن میں موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

آج کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت کچھ یوں رہے، سرجانی ٹاؤن میں کم سے کم درجہ حرارت 18.7، گلشن رومی میں 18.9، گلستان جوہر میں 19.3 اور ایئرپورٹ پر 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k6AVjsC

No comments