سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید
سینیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا، ارشد شریف گولی لگنے سے شہید ہوگئے، کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ابتدائی طور پر اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ بندوق سے کیا گیا تھا۔
ارشد شریف ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز اینکرز میں سے ایک تھے۔ اے آر وائی نیوز کا شو پاور پلے بطور ٹی وی اینکر ان کا ٹیلی ویژن پر آخری شو تھا۔ وہ ماضی میں ملک کے سرکردہ نیوز چینلز اور اخبارات کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہیں سال 2019 میں ان کی غیر معمولی صحافت خدمات پر ‘صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا گیا۔
Congratulations @arsched #PrideOfPakistanArshadSharif pic.twitter.com/qYScXdKbb9
— Javeria Siddique (@javerias) March 23, 2019
اے آر وائی فیملی نے ارشد شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
I still can’t believe it. I am speechless. May Allah SWT grant him highest place in Jannah. Aameen pic.twitter.com/gjjUvTn1DO— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) October 23, 2022
دوسری جانب سے صحافی کے اہل خانہ نے میڈیا اور عوام سے گزارش کی ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ارشد شریف کی موت کے بارے میں قیاس
آرائیاں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RzxXHGb
No comments