Breaking News

سعودی عرب نے اسکولوں پر بڑی پابندی لگادی

سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے موقع پر اسکول کے بچوں کیلئے مونگ پھلی سے بنی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

تمام اسکولوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں کی کینٹینوں میں مونگ پھلی اور اس سے تیار شدہ اشیاء ہرگز فروخت نہ کی جائیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے مذکورہ پابندی سعودی ایف ڈی اے، وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ پرائمری اسکولوں کی کینٹینز میں ایسی کوئی چیز فروخت نہ کی جائے جس میں مونگ پھلی شامل ہو کیونکہ یہ مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی طلبہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول کے ان بچوں کو جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہوتی ہے اس بات کی تمیز نہیں ہوتی کہ وہ پتہ لگاسکیں کہ فلاں چیز میں مونگ پھلی شامل ہے یا نہیں جبکہ مڈل اور ثانوی اسکول کے طلبہ کو اس بات کا شعور ہوتا ہے کہ وہ مونگ پھلی سے بنی اشیاء کا پتہ لگا سکتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8YXiEk6

No comments