Breaking News

کراچی کی صنعتوں کے لیے بُری خبر

کراچی کی صنعتوں کے لیے بڑی بری خبر ہے کہ موسم سرما کے تین ماہ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کی صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس نے صنعتوں کو تین ماہ کیلیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق صنعتوں کو کل 15 نومبر سے 28 فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے یہ فیصلہ گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت کیا ہے اور ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کر سکتے، پہلی ترجیح بلوچستان اور سندھ کے گھریلو صارفین ہیں۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداواری معاملات کی نگرانی کیلیے اتھارٹی بنائی جائے گی۔ ایم ڈی سوئی سدرن نے بریفنگ میں بتایا کہ سردیوں کیلیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پٹرولیم ڈویژن کو جمع کرا دیا ہے۔ گھریلو صارفین کو گیس ترجیحی بنیادوں پر ملے گی۔

ایم ڈی کے مطابق سردیوں میں کیپسٹو پلانٹس کی گیس کاٹ دی جائے گی۔ لیاری اور کیماڑی کے نواحی علاقوں میں گیس کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم نے اجلاس میں کہا کہ اس بار گیس صرف کھانا پکانے کے اوقات میں ملے گی، سردیوں میں گیس 24 میں سے صرف 8 گھنٹے دی جائے گی، ہمارے پاس گیس ہے ہی نہیں، ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر صورتحال یہی رہی تو 10سال بعد مقامی گیس بھی ختم ہوجائے گی۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x5EVA6C

No comments