Breaking News

’برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی‘

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے بھی شرکت کی۔

نمائندہ یونیسیف عبداللہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یونیسف پاکستان میں صاف پانی اور بچوں کےعلاج کی سہولتیں دے رہی ہے۔ عالمی برادی پاکستان کی امداد میں اضافہ کرے۔ اوورسیز پاکستانی اور فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ برطانیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں دی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V2DKrpw

No comments