Breaking News

قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجود کو مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی تھی۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس غلطی پر سخت پشیمان ہیں، ایسے فیصلے کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہونے چاہیے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں خاندانی جماعتیں بن گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما مونس الٰہی نے گزشتہ روز ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، ہماری پارٹی نے انہی کے کہنے پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے، میں اس سوچ کے خلاف ہوں، بحث کرلیں قمر جاوید باجوہ کیسے غدار ہوگئے، انہوں نے تحریک انصاف کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب سابق آرمی چیف نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟ جب آفر آئی تو قمر جایود باجوہ نے ہمیں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EFNrt1W

No comments