Breaking News

اینٹی بائیوٹک ادویات کی شدید قلت، یورپی یونین سے اہم مطالبہ

ادویات

یورپ میں مریضوں اور صارفین کے حقوق کی تنظیموں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی کمی سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرز کو خطے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹکس ادویات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مریضوں اور صارفین کے حقوق کی 11تنظیموں کی جانب سے یورپی میڈیسن ایجنسی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس ادویات میں اموکسیلن بھی شامل ہے جو بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور اکثر بچوں کے کانوں اور سینے کے انفیکشن کے لیے تجویز کی جاتی ہے، مذکورہ دوا گزشتہ سال 2022 اکتوبر سے فراہم نہیں کی جا رہی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اموکسیلن کو دیگر اینٹی بائیوٹکس ادویات کے ساتھ متبادل کے طور پر فراہم کرنا مناسب نہیں تھا کیونکہ متبادل دوا اس کے مقابلے میں کم اثر رکھنے کے ساتھ منفی اثرات بھی مرتب کر سکتی ہے۔

یورپی پبلک ہیلتھ الائنس اور یورپی کنزیومر آرگنائزیشن سمیت11 تنظیموں کے دستخط کردہ خط میں یورپی میڈیسن ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی موجودہ کمی کو پورا کرنے کیلئے یورپی سطح پر ادویہ ساز اداروں کو پیداوار بڑھانے کی اجازت دے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی اور یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اس خط کے مندرجات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ای ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پر مزید بحث (کل) 26 جنوری کو ہوگی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mH2A4E1

No comments