سعودی عرب نے ’ای پاسپورٹ‘ متعارف کروادیا
ریاض: سعودی عرب نے نیا ای پاسپورٹ متعارف کروایا دیا گیا ہے جس کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نیف نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے نیا الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروایا۔
نیا پاسپورٹ مملکت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں اہم پیش رفت ہے جبکہ یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔
ای پاسپورٹ کے صفحات کو مملکت کے مشہور اور تاریخی مقامات سمیت مکہ کلاک ٹاور کی تصویر نمایاں ہیں جبکہ پاسپورٹ ہولڈر کی تین تصاویر بھی شامل ہیں جو مختلف ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کو جدید ترین حفاظتی خصوصیات اور نئے ڈیزائن کے ساتھ متعاف کروایا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ملازمین سے ملاقات بھی کی۔
پاسپورٹ میں ہولڈر کے ذاتی ڈیٹا اور تصاویر کی حفاظت کے لیے ایک الیکٹرانک چپ شامل ہے اس کے علاوہ تصدیقی فیچر بھی ہوتا ہے جسے بین الاقوامی سرحدوں پر اسمارٹ گیٹس پر آٹو اسکین کیا جا سکتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7TON3wv
No comments