Breaking News

طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک غائب ہو گئے

کابل: طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک اچانک غائب ہو گئے، کل تک دو رہنماؤں کے اکاؤنٹس آفیشلی تصدیق شدہ ظاہر ہو رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے دو عہدے داروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ویریفائیڈ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شدید تنقید شروع ہو گئی، جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ان طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے اس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے افغانستان کے سخت گیر اسلام پسند حکمرانوں کو اپنے نیلے رنگ کے نشانات دے دیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت اور ذرائع ابلاغ کے سینئر عہدے دار عبدالحق حماد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ روز پیر تک ویریفائیڈ تھے۔

واضح رہے کہ ہدایت اللہ ہدایت طالبان انتظامیہ کے امور سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بی بی سی نے پیر کو رپورٹ کیا تھا کہ طالبان کے مذکورہ دونوں عہدے داروں نے کامیابی کے ساتھ ٹوئٹر کا بلیو ٹک حاصل کر لیا ہے۔

طالبان رہنماؤں نے ٹوئٹر بلیو ٹک کیلیے ادائیگیاں شروع کر دیں

ہدایت اللہ ہدایت کے ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جب کہ میڈیا واچ ڈاگ کے سربراہ عبد الحق حماد کے کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/84Dat7Z

No comments