سعودی عرب کا ایک بار پھر ایران کو دوستی کا پیغام
سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ روایتی تنازعات سے ہٹ کر مشترکہ خوشحالی کا سوچنا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران کی طرف دوسری کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اور اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
عالمی اقتصادی فورم سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روایتی تنازعات سے ہٹ کر مشترکہ خوشحالی کا سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت نے ہمیشہ ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ بہتر تعلقات کے لیے ہمارا ہاتھ ایران کی طرف دراز ہے۔ ایران سے مذاکرات مثبت رہے تاہم ابھی نتائج نہیں پہنچ سکے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wpvmY6z
No comments