ترکیہ اور شام زلزلہ، اموات 21 ہزار سے تجاوز کر گئیں
ترکیہ اور شام میں 5 روز قبل آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں اور اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 674 ہوگئی ہے جب کہ 72 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شام میں 3377 افراد موت کی نیند سوچکے ہیں اور 52 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اس تباہ کن زلزلے سے دونوں ممالک میں کروڑوں افراد کسی نہ کسی طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلیے مختلف ممالک کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ زلزلے کے باعث رابطہ سڑکیں اور ریلوے کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں ملبے تلے جنم لینے والی بچی دنیا میں تنہا رہ گئی
ترکیہ اور شام میں شدید سردی کی لہر بھی جاری ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شدید سردی میں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں۔ ورلڈ بینک نے متاثرین اور امدادی کاموں کیلیے 1.78 بلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pG0OgId
No comments