مسجدنبوی شریف ﷺ کے بیرونی صحن میں غیرمسلم خواتین کے داخلے پر اہم وضاحت
مسجدنبوی شریف ﷺ کے بیرونی صحن میں غیرمسلم خواتین کے داخلے سے متعلق انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔
انتظامیہ نے مسجد کے بیرونی صحن میں دو غیرملکی و غیرمسلم خواتین کے داخلے کو ان کی ذاتی غلطی قرار دیا ہے۔
بیان میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین غلطی سے مقدس مقام پر غلطی سے داخل ہوئیں اور انہیں روک کر بتایا گیا کہ یہ مقدس مقام ہے۔
انتظامیہ کے مطابق صورتحال سے آگاہ کرنے پر خواتین نے اپنی غلطی تسلیم کی اور معذرت کرکے وہاں سے چلی گئیں۔
مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انتظامیہ غیرمسلم سیاحوں کو مقدم مقام کے حوالے سے آگاہی فراہم مہم چلائی گی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4qm8Uxp
No comments