امریکا کے بعد کینیڈا کی فضا میں ‘پراسرار شے’ کی پرواز، فورسز نے مار گرایا
اونٹاریو: امریکا کے بعد کینیڈا میں بھی اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا گیا، کینیڈین فورسز ناقابل شناخت شے کی باقیات کو ڈھونڈیں گی اور اس کا جائزہ لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد کینیڈا کے فضائی حدود میں پرواز کرتی ‘پراسرار شے’ کو مار گرایا گیا۔
کینیڈا اور امریکا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے الاسکا کی سرحد کے قریب یوکون کے علاقے میں پراسرار شے کو مار گرایا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے کینیڈا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرانے کا حکم دیا، جس کے بعد امریکی اور کینیڈین طیاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے یوکون کے اوپر اڑتی شے کو مار گرایا۔
I ordered the take down of an unidentified object that violated Canadian airspace. @NORADCommand shot down the object over the Yukon. Canadian and U.S. aircraft were scrambled, and a U.S. F-22 successfully fired at the object.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 11, 2023
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے بات کی ہے کینیڈین فورسز ناقابل شناخت شے کی باقیات کو ڈھونڈیں گی اور اس کا جائزہ لیں گی۔
I spoke with President Biden this afternoon. Canadian Forces will now recover and analyze the wreckage of the object. Thank you to NORAD for keeping the watch over North America.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 11, 2023
جسٹن ٹروڈو کی ٹوئٹ سے قبل شمالی امریکی دفاعی کمان نے کہا تھا کہ کینیڈا کی فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے جمعہ کے روز ریاست الاسکا کی فضا میں موجود پر اسرار چیز کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا اور بتایا جا رہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر پُر اسرار چیز کو مار گرایا گیا۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا تھا کہ کار کی سائز کی چیز ریاست الاسکا میں 40 ہزار کی فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی تھی، آبجیکٹ کی اصلیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E3BVuFD
No comments