Breaking News

اسرائیل کی غزہ پٹی پر ایک بار پھر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے وسطی محصور غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ یہ فلسطین کی جانب سے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مضربی کنارے میں واقع جنین میں 10  فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر دو راکٹ فائر کئے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں حالیہ دنوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے دونوں اطراف کو امن کے لیے زور دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین مقبوضہ بیت المقدس میں حملوں کی ’شدید مذمت‘ کرتی ہے۔ یورپی یونین نے ان حملوں کو ’پاگل پن اور نفرت پر مبنی تشدد کے واقعات قرار دیا۔‘



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ixJrd6q

No comments