Breaking News

برطانیہ میں بھی سمندر میں غرق ہو جائیں گے ہزاروں گھر؟

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک برطانیہ میں ہزاروں گھر سمندر میں غرق ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات جہاں مختلف ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں وہیں برطانیہ بھی اس کی زر میں آنے والا ہے۔

ایک تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سمندر کنارے بنے ہزاروں گھر سمندر میں ڈوب سکتے ہیں جبکہ حکومت اس پر بالکل بھی توجہ نہیں دے رہی۔

ماہرین کے مطابق انگلینڈ کے 21 ساحلی گاؤں اور بستیاں سمندر میں غرق ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہیں جن کی مجموعی قیمت تقریباً 58 اعشاریہ 4 کروڑ پاؤنڈ بنتی ہے۔

تحقیق میں ڈوبے کے خطرے سے دوچار علاقوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے جس میں کمبریا، ایسیکس، سسیکس، دی ایسل آف وتھٹ، کورنویل وغیرہ شامل ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hBamEeG

No comments