امریکی لڑاکا طیاروں نے فضاء میں اڑتی ایک اور ‘مشکوک شے’ مار گرائی
مشی گن: : امریکا نے ریاست مشی گن کی فضاء میں ایک اور مشکوک شے کو مار گرایا، ہورن جھیل کے اوپر اُڑتی شے کو صدر بائیڈن کے حکم پر نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک اور مشکوک شے مار گرائی، ہورن جھیل کے اوپر اُڑتی شے کو صدر بائیڈن کے حکم پر نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی امریکی افواج نے کینیڈین سرحد کے قریب اڑن آبجیکٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق چینی جاسوس غبارے مار گرانےکہ بعد سےامریکی ائیرفورس ہائی الرٹ ہے، ایک ہفتے کے دوران امریکی فوج نے چوتھی اڑتی شے کومار گرایا ہے۔
یاد رہے جمعہ کے روز ریاست الاسکا کی فضا میں موجود پر اسرار چیز کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا اور بتایا جا رہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر پُر اسرار چیز کو مار گرایا گیا۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا تھا کہ کار کی سائز کی چیز ریاست الاسکا میں 40 ہزار کی فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی تھی، آبجیکٹ کی اصلیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MBSx3Lj
No comments