Breaking News

برطانوی بادشاہ چارلس کی اہلیہ ملکہ کمیلا پارکر سے متعلق اہم خبر

برطانوی بادشاہ چالس سوم کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کُمیلا پارکر کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کمیلا پارکر عالمی وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ملکہ کُمیلا پارکر کو کچھ روز سے زکام کی شکایت تھی جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔

اس حوالے سے برمنگھم پیلس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کی تمام عوامی مصروفیات کو ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ کی عوامی مصروفیات کا نیا شیڈول ایک ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

کمیلا پارکر اس سے قبل گزشتہ سال بھی کورونا میں مبتلا ہوچکی تھیں جب کہ کنگ چارلس بھی تخت نشین ہونے سے قبل گزشتہ سال اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں ظاہر ہونے والا عالمی وبائی مرض کورونا ایک بار پھر دنیا میں سر اٹھا رہا ہے۔ پڑوسی ممالک چائنا، بھارت سمیت روس اور دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں اچانک اضافے نے اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B91j638

No comments