بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے کے قریب، مسائل کیا ہوں گے؟
بھارت جلد ہی چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا تاہم اس کے ساتھ ہی اسے معیشت اور بیروزگاری کے سنگین مسائل درپیش ہوں گے۔
عرب میڈیا نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 2 ماہ کے عرصے میں انڈیا آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر براجمان ہوسکتا ہے اور اس کی آباد ایک ارب 40 کروڑ سے زائد ہوجائے گی۔
چین کی گزشتہ سال 2022 میں 60 برس بعد پہلی بار آبادی میں کمی رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال جلد ہی بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔
تاہم ماہرین اس بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں اور کہتے ہیں کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ہی بھارت کو معیشت اور بیروزگاری کے مسائل بھی درپیش ہوں گے۔ ماہرین نے اس حوالے سے بھارت کو ایک ٹائم بم پر بیٹھا ملک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے نئی ملازمتوںکے مواقع پیدا نہ کیے تو بھارتی سماجی میں بدامنی پیدا ہوگی۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کر رہا۔ اگر بھارتی پالیسی سازوں نے روزگار کے زرائع نہ بڑھائے تو رواں دہائی میں بھارت کی متوقع ایک ارب سے زائد لیبر فورس اس کی ترقی کے بجائے ملک پر بوجھ بن جائے گی۔
ایک جانب برطانوی اخبار یہ پیشگوئی کر رہا ہے تو دوسری جانب مضحکہ خیز صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں 9 سال سے اقتدار میں موجود مودی سرکار اپنے ملک کے عوام کی اصل تعداد سے ہی لاعلم ہے۔
اس کی وجہ کورونا وبا کی وجہ سے 2021 میں بھارت میں مردم شماری کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے اور اب بھی مستقبل قریب میں اس حوالے سے کوئی پیشت رفت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی کے تازہ اعداد وشمار کی عدم دستیابی کے باعث بہت سی معلومات سامنے نہیں آ پا رہی ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5uTrlD1
No comments