Breaking News

ایران نے مظاہروں میں گرفتار ہائی پروفائل افراد سمیت درجنوں قیدی رہا کر دیے

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار درجنوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہا کیے جانے والوں میں زیر حراست ہائی پروفائل افراد بھی شامل ہیں، رہا ہونے والوں میں فلم ساز محمد رسولوف، فرانسیسی ایرانی محقق فریبا عدیلخہ، کئی مشہور سماجی کارکن اور فوٹوگرافر نوشین جعفری شامل ہیں۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی معافی اور رہائی عوام میں حکومت مخالف تناؤ کم کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کچھ روز پہلے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے گرفتار ہزاروں مظاہرین کی معافی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف ملک بھر میں عوامی احتجاج چار ماہ سے زیادہ جاری رہا، ایران میں گزشتہ برس ستمبر میں لباس قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں انتقال کر گئی تھی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q3d7t49

No comments