پاکستان نے آئی ایم ایف کو ‘ایم ای ایف’ کا ڈرافٹ بھجوا دیا
اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایم ای ایف کا ڈرافٹ بھجوا دیا، رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو ایم ای ایف کا مسودہ بھجوا دیا، آئی ایم ایف اس پر کل تک وزارت خزانہ کو دوبارہ جواب دے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے ایم ای ایف پی مسودے کا ریویو لے کر واپس بھیجے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جو مختلف کیٹگریز میں بڑھایا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے۔
170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور کابینہ نے فنانس سپلیمنٹری بل2023کی منظوری دے دی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل کے لیے ورچوئل مذاکرات ایک روز قبل شروع ہوئے تھے۔
وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے ان کی جانب سے رکھی گئی شرائط پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ مل گیا ہے ، پاکستان کواس جائزےکےبعد1.2ارب ڈالرملنےکی توقع ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹوقسط جاری کرے گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت پاکستان 170 ارب روپے کے ٹیکسزلگائے گی۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HYd6AgR
No comments