بھارت: مندر کا فرش ٹوٹنے سے زائرین کنویں میں گر گئے، 35 افراد ہلاک
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران مندر کا فرش اچانک ٹوٹنے اور متعدد زائرین کنویں میں گرگئے جس کے باوعث 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے شری بالیشور مہادیو مندر میں پیش آیا، جہاں مندر کو ایک کنویں کے اوپر بنایا گیا تھا جو زیادہ وزن کی وجہ سے دھنس گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں 35 افراد ہلاک ہو چکے، 14 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
بھارت کے مندر میں ’’روبوٹک ہاتھی‘‘
دوسری جانب بھرتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف کا کام تیزی سے مکمل کر رہی ہے ساتھ ہی انہوں نے متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
بھارت میں مذہبی تقریبات کے دوران حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور رواں برس 23 جنوری کو ریاست تامل ناڈو کے دروپتی مندر میں تقریب کے دوران کرین زائرین کے اوپر گرنے سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8sIDCbj
No comments