جادوگر کے کہنے پر 7 سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا
بھارت کے شہر کولکاتا میں ایک شخص نے جادوگر کے کہنے پر 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم آلوک کمار کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جادوگر کے کہنے پر ایسا کیا۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اولاد کی خواہش کے لیے کچھ ماہ قبل ریاست بہار میں ایک جاودگر سے ملاقات کی جس نے بتایا کہ اگر تمہیں بچہ چاہیے تو کسی نابالغ بچی کو قربان (قتل) کر دو۔
جادوگر کی ہدایت پر ملزم اپنے پڑوس سے 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے فلیٹ پر لے گیا اور اس کا گلا گھونٹ ڈالا۔ بچی کی لاش فلیٹ سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق بچی کے سر پر چوٹ لگی ہے جو ممکنہ طور پر ہتھوڑے کی وجہ سے ہوئی ہے، ملزم کی جانب سے دیے گئے بیان کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد جادوگر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
مقتولہ کے ورثا نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کر کے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mD7KyiQ
No comments