Breaking News

دورانِ پرواز مسافر کا خطرناک عمل

امریکا میں دوران پرواز جنونی شخص نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ واقعہ امریکی ایئرلائن کی لاس ایجنلس سے بوسٹن جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا جہاں دوران پرواز ایک مسافر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔

جب مسافر ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے لگا تو فلائٹ اٹینڈنٹ نے حاضری دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے فوری کارروائی کرکے اس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے آگے بڑھ کر اس شخص کو دبوچ لیا اور مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

اس دوران مذکورہ شخص نے خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ کے نرغے سے نکالنے کے لیے ٹوٹے ہوئے چمچ سے حملہ کیا تو وہاں موجود دیگر مسافروں بھی مدد کو آگئے اور حملہ آور کو قابو کر لیا۔

ایئرلائن نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر مسافر کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n09YUyM

No comments