Breaking News

دلی کا قصائی: قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کرنے والا سیریل کلر

نئی دہلی: بھارت میں دو دہائیوں تک قتل کر کے لاشوں کو ٹکڑے کر کے پھینکنے والے سیریل کلر نے ایک عرصے تک دہشت پھیلائے رکھی۔

اس قاتل نے اپنے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں پھینکنے سے پہلے ان کے ٹکڑے کر دیے۔

یہ سیریل کلر جھا ایک مزدور تھا جو بہار کا رہائشی تھا، اس نے پہلا قتل سنہ 1998 میں کیا جس میں وہ پکڑا گیا لیکن 4 سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہوگیا۔

بعد ازاں اس نے مزید 6 قتل کیے اور سب کے الزام سے بری ہوگیا۔

امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس سیریل کلر سے متعلق سیریز بھی بنائی گئی، ’انڈین پریڈیٹر: بچر آف دہلی‘ نامی سیریز گزشتہ برس ریلیز کی گئی تھی۔

نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی فلم 2006 کے واقعات سے شروع ہوتی ہے جب پولیس کو مغربی دہلی کی تہاڑ جیل کے باہر سے ایک مسخ شدہ لاش ملی۔

جھا نے خود ہی گمنام شخص کے طور پر حکام کو لاش کے بارے میں کال کر کے بتایا۔

پولیس کو لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی جس میں جھا نے قتل کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ اگر پولیس انہیں بروقت پکڑنے میں ناکام رہی تو وہ ایک اور مقتول کی لاش اس کے حوالے کر دیں گے۔

اگلے برس 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینکا گیا تھا۔

جھا نے ان 3 افراد کو بھی قتل کردیا جو اس کے ساتھ قتل کرنے اور لاشیں پھینکنے میں شریک تھے۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جھا معمولی اختلاف کے بعد لوگوں کو قتل کر رہا تھا۔

جھا کو 2 بار موت کی سزا اور مرنے تک عمر قید کی سزا سنائی گئی، بعد ازاں موت کی سزا کو 3 سال بعد عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mxiSheb

No comments