ڈھاکا میں زوردار دھماکا، متعدد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکا کی سات منزلہ عمارت میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق جب کہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گنجان آباد علاقےکی مارکیٹ میں ہوا، عمارت میں سینیٹری مصنوعات کی دکانیں اور گودام بنے ہوئے ہیں۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیشی ٹیمیں اور بم ڈسپوذل کا عملہ جائے دھماکا پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔
دھماکے سے دکانیں تباہ ہو گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
At least 15 dead, 108 injured in blast in #Dhaka. Bomb disposal squad on spot to find cause of blast. 11 fire engines deployed to rescue injured. Blast apparently on 3rd floor of 55-storey building full of shops and bank branches in crowded Gulistan area. #Bangladesh #BREAKING pic.twitter.com/h1wJIlUbbx
— Monideepa Banerjie (@Monideepa62) March 7, 2023
بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ریسکیو ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cJeNDI6
No comments