Breaking News

ہیکرز نے فرانسیسی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ تباہ کردی

پیرس : فرانس کی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر سائبر حلمے کے بعد ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ پیرس کی جانب سے کیف کی حمایت کے جواب میں روس نواز ہیکنگ گروپ "نو نیم”نے پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر ڈیفنس کے انچارج تھیلس گروپ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ایوان فونٹارینسکی نے کہا کہ ویب سائٹ کو "سروس سے انکار” کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ویب سائٹ پر اس حد سے زیادہ درخواستیں دے دی گئی تھیں جس حد کو ویب سائٹ سنبھالنے کی قدرت رکھتی تھی۔ ماہرین نے کہا کہ ماسکو کا حامی یہ ہیکر گروپ خود کو”(16) نونیم057 "کا نام دیتا ہے۔ اس گروپ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گروپ نے ظاہر کیا ہے کہ یہ کیف کی حمایت کا بدلہ ہے، فرانس نے حال ہی میں اس نوعیت کے کئی سائبر اٹیکس کا سامنا کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہیکرز نے پیرس کے ہوائی اڈوں کی ویب سائٹ میں خلل ڈالا اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل سیکیورٹی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ تھیلس گروپ جو ان کے رابطوں کا سراغ لگاتا ہے نے بتایا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری روس نواز ہیکرز کے ایک اور گروپ”(16) نونیم057 "نے قبول کی تھی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4Yg1Zn9

No comments