یو اے ای صدر نے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ابو ظبی کا ولی عہد مقرر کردیا
دبئی :متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زاید النہیان نےاپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زید کوابو ظبی کا ولی عہد مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔
جس میں اعلان کیا گیا کہ شیخ خالد بن محمدبن زید متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اورشیخ منصور امارات کے نائب صدر ہوں گے۔
عرب میڈیا نے بتایا اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بڑے بیٹے کو امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کا ولی عہد نامزد کیا جبکہ شیخ منصوربن زاید امارات کے نائب صدر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب ابو ظبی کے دو نائب حکمران ہوں گے، اس عہدے پر حزہ بن زید اور طحنون بن زید کی تقرری کی گئی ہے۔
صدارتی اعلامیے میں کہنا تھا کہ تمام تقرریاں یواے ای فیڈرل سپریم کونسل کی منظوری سے کی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز نے شیخ خالد بن محمد کو یواےای کا ولی عہد اور شیخ منصور کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کےدرمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان دہائیوں پر محیط دوطرفہ قریبی سیاسی اور سماجی تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب قیادت کی سربراہی میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، نئی قیادت کی سربراہی میں عرب امارات ترقی و خوشحالی کی مزید منازل طے کرے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5SIoCc7
No comments