امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم آمنے سامنے
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے وہ اس پر زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جوابی وار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے وہ اس پر زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا جب کہ وہ مستقل قریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیتن یاہو اس عدالتی اصلاحات کے متنازع منصوبے سے باز آ جائیں گے۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد رات گئے اسرائیلی وزیراعظم نے ٹوئٹر کے ذریعے جوابی حملہ کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل ایک خود مختار ملک ہے جو اپنے فیصلے اپنے عوام کی مرضی سے کرنا ہے نہ کہ بیرونی دباؤ بشمول بہترین دوستوں کی بنیاد پر۔
نیتن یاہو نے اپنے بارے میں بننے والے اس تاثر کہ وہ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تینوں شعبوں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مناسب توازن بحال کرکے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا یہ پیغام واضح طور پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3XFHO2G
No comments