Breaking News

مسجدالحرام کی تیسری توسیعی چھت پر پہلی بار نماز کی ادائیگی

مسجدالحرام میں تیسری سعودی توسیع کی چھت کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

تیسری سعودی توسیع کی چھت پر پہلی بار نماز ادا کی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حرمین انتظامیہ نے توسیعی چھت پر نماز کی سہولت فراہم کی ہے۔

تیسری توسیعی چھت پر نماز ادا کرنے کے خواہشمند افراد دروازہ نمبر 123 اور 165 استعمال کر سکے ہیں جب کہ چھت پر جانے کے لیے برقی سیڑھیاں بھی موجود ہیں۔

چھت پر 12 ہزار سے زائد مصلے، قالین، آب زم زم مہیا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ شب پہلی بار تیسری توسیعی چھت کو نماز کے لیے کھولا گیا تھا جہاں 12 ہزار نمازیوں نے باجماعت نماز ادا کی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0lXVtnc

No comments