ترک صدر نے فن لینڈ سے کیا ’وعدہ‘ پورا کر دیا
ترک پارلیمنٹ نے فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی توثیق کر دی۔
ترکی کی پارلیمنٹ نے فن لینڈ کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت دینے کے ایک بل کی منظوری دے دی ہے، جس سے فن لینڈ کے نیٹو دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی آخری بڑی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں موجود تمام 276 قانون سازوں نے فن لینڈ کی بولی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ چند روز قبل ہنگری کی پارلیمنٹ نے بھی ہیلسنکی کے الحاق کی توثیق کی تھی۔
گزشتہ دنوں ترک صدر اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی حمایت کرے گا اور ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو درخواست کی توثیق کرے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ آئے تھے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو بلاک میں شمولیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
اردوان نے نینیستو سے ملاقات کے بعد انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو ہم نے دیکھا ہے کہ فن لینڈ نے مستند اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
نیٹو کے تمام 30 ارکان نے ان کی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا اور 28 نے ان کے الحاق کی توثیق کر دی تھی تاہم صرف ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک ایسا نہیں کیا تھا۔
ترکیہ نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔ انقرہ نے نے ان دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جو کہ ترکیہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کی کھلے عام حمایت نہ کرنے کا ایک وعدہ ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SDHg470
No comments